پاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کا ہوائی اڈوں پر حملوں کا منصوبہ


پاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کا ہوائی اڈوں پر حملوں کا منصوبہ

حساس اداروں نے مراسلہ جاری ہے کہ کالعدم تنظیم القاعدہ کے دہشتگردوں نے ایئرپورٹس اورمسافروں پرحملوں کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشگردپاکستان میں افغانستان کے ذریعے داخل ہوچکے ہیں اور ان میں سے ایک گروپ نے کسی بھی ایئرپورٹ کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

دہشتگرد ائیرپورٹس پر لگی حساس تنصیبات، ہوائی جہازوں، غیرملکی اور پاکستانی مسافروں پر بھی حملے کرسکتے ہیں۔

ذرائع نے پاکستان کے دوست ممالک کے آنے والےغیرملکیوں کی وجہ سے رحیم یا ر خان ائیر پورٹ دہشتگرد کی ہٹ لسٹ پر ہے۔ صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات کو فول پروف کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری