سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان


سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب پر میزائل حملےکی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں پاکستان نے سعودی عرب پر دوسرے بیلسٹک میزائل حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ نے سعودی فورسز کا میزائل تباہ کرنے کے دعوے کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ترجمان نے یمنی عوام اور فوج کو سعودی عرب پر حملے سے باز رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ یمنی عوام کیخلاف سعودی جارحیت کی پاکستان سمیت بعض سعودی نواز مسلم حکومتیں حمایت کررہے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصاراللہ نے اس سے قبل بھی سعودی عرب کو میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔

قبل ازیں رواں برس 5 نومبر کو یمنی فوج کی جانب سے کنگ خالد ائیرپورٹ پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا تھا جو درست نشانے پر جالگا تھا تاہم سعودی ایئر ڈیفنس نے اسے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری