پاکستان میں سوشل میڈیا کے سبب ’ایڈز‘ کے مریضوں میں‌ اضافہ ہوا، رپورٹ


پاکستان میں سوشل میڈیا کے سبب ’ایڈز‘ کے مریضوں میں‌ اضافہ ہوا، رپورٹ

برطانوی اخبار دی گارجین نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کی وجہ سے ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر برطانوی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’پاکستان میں ہم جنس پرست سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے ہی جیسے دوسرے صارفین سے تعلقات تیزی سے استوار کرتے ہیں‘۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف سماجی رابطے کی ویب سائٹس اور ایپلیکشن استعمال کرنے والے صارفین دوستیاں ہونے کے بعد ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں اور پھر یہ ملاقاتیں مزید آگے بڑھ جاتی ہیں‘۔

ماہرین نے اس رپورٹ میں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ10 سالوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا اور اسی دوران سوشل میڈیا ایپس کے صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا‘۔

رپورٹ میں شائع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سال 2005 میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد گزشتہ 10 سالوں کے مقابلے میں 17.6 فیصد بڑھنے کے بعد 46 ہزار پہنچی جبکہ دنیا بھر میں 2.2 فیصد مریضوں میں اضافہ ہوا۔

برطانوی اخبار میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس حوالے سے آگاہی دینے کے لیے باقاعدہ ادارے بھی موجود ہیں تاہم عوام میں کم آگاہی ہونے کی وجہ سے مرض کی تشخیص اُس وقت ہوتی ہے جب وہ بہت زیادہ بڑھ چکا ہوتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی سوشل میڈیا کے استعمال کی وجہ سے ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جو بہت تشویشناک ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری