یمنی فوج کا سعودی آلہ کاروں کیخلاف منفرد آپریشن


یمنی فوج کا سعودی آلہ کاروں کیخلاف منفرد آپریشن

یمنی وزارت دفاع نے یمنی فورسز کی جانب سے جیزان میں سعودی آلہکاروں کے خلاف منفرد آپریشن کی اطلاع دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی وزارت دفاع نے فوج اور عوامی رضاکاروں کی جانب سے جیزان میں واقع سعودی آلہ کاروں کے فوجی اڈے کیخلاف منفرد آپریشن میں متعدد آلہ کاروں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں نے نجران میں واقع الشبکہ پہاڑی سعودی فوج اور منصور ہادی کے آلہ کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکات کمیٹیوں نے القرن نامی گاوں میں بھی سعودی فوج کے اجتماع کو ہدف کا نشانہ بنایا ہے۔

جواب میں سعودی متجاوز فوج نے جیزان میں واقع القمر اور الجابری نامی دیہاتوں میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سعودی متجاوز فوج نے گزشتہ روز بھی یمن کے شمالی صوبے عمران میں حوق نامی علاقے پر بمباری کی۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں نے اس ملک کے مفرور اور مستعفی صدر عبدربہ منصور ہادی کے آلہ کاروں کی جبھہ نھم کے یام نامی علاقے میں واقع الصمود پہاڑی کی طرف پیش قدمی کو روک دیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد آلہ کار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں نے صنعا کے شمال میں واقع نھم کے علاقے کے السفینہ پہاڑی کو سعودی آلہ کاروں سے واپس اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں نے حالیہ مہینوں کے دوران سعودی جارحیت کے جواب میں اپنی کارروائیوں میں شدت لائی ہے۔

یمن کیخلاف سعودی اتحاد کے حملوں میں تاحال ہزاروں نہتے شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری