عاشقان رسول ختم نبوت پر چھری چلانے والے حکمرانوں کے سامنے کھڑے ہونگے، ثروت اعجاز قادری


عاشقان رسول ختم نبوت پر چھری چلانے والے حکمرانوں کے سامنے کھڑے ہونگے، ثروت اعجاز قادری

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ حکمران اور سازشی طبقہ تاریخ کا مطالعہ کریں کہ پاکستان مذہب یعنی دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران اور سیاست دان ختم نبوت کے مسئلے کو سیاست کا نام دیکر اپنی سیاست بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کی نام نہاد جمہوریت اب رہنے والی نہیں ہے، سیاست سے مذہب کو نکال دیا جائے تو چنگیزیت رہ جاتی ہے، مذہب اور سیاست دونوں لازم و ملزوم ہیں، سازش کے تحت مذہب کو سیاست سے دور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکمران اور سازشی طبقہ تاریخ کا مطالعہ کریں کہ پاکستان مذہب یعنی دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے، علامہ اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح نے مذہب کے نام پر سیاست کی تائید و حمایت کی ہے، کیا اب حکمران علامہ اقبال اور قائداعظم پر انگلی اٹھائیں گے، جنہوں نے پاکستان دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست سے مذہب کو ختم کرنے والے بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں، جب وقت کے حکمران ختم نبوت پر چھری چلانے کی سازش کرینگے، تو عاشقان رسول سامنے کھڑے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے انتہاپسند اور دہشتگردوں کا جو چہرہ ہے، وہ سب کے سامنے ہے، بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیاں کر رہا ہے، جسے روکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے، دہشتگرد آخری ہچکیاں لے رہے ہیں، بہت جلد دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری