عبداللہ صالح کی ہلاکت سے تمام سعودی فتنے ناکام ہوگئے، الحوثی


عبداللہ صالح کی ہلاکت سے تمام سعودی فتنے ناکام ہوگئے، الحوثی

عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے سابق صدر عبداللہ صالح کی ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام نے ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے سابق صدر کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: "آج ایک عظیم دن ہے، میں یمنی قوم کو تمام تر فتنوں کو ناکام بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"

انہوں نے ٹی وی پر براہ راست عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "آج ایک غیر معمولی اور عظیم دن ہے کیونکہ یہ دن سازش کی شکست اور ناکامی کا دن ہے۔"

انہوں نے کہا کہ اس سازش کا مقصد یمنی عوام کی استقامت کو نقصان پہنچانا تھا لیکن یمنی عوام نے اس سازش کو بھی ناکام بنادیا۔

انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ جارح طاقتیں یہ سمجھ رہی تھیں جنگ کے محاذ پر فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے مصروف رہنے کی وجہ سے یمنی فوج ملک کے اندر کے فتنوں اور سازشوں کا مقابلہ نہیں کرسکے گی اور یوں وہ فتنے کی آگ پورے یمن میں پھیلا دیں گے، عبداللہ صالح کے ذریعے کھڑا کیا گیا فتنہ تین دن سے بھی کم عرصے میں پوری طرح کچل دیا گیا۔

الحوثی کا کہنا تھا کہ آل سعود کے اتحادی اہلکاروں نے یمن میں ایک نئی سازش تیار کی تھی اور وہ سمجھ رہے تھے کہ اس سازش میں کامیاب ہونگے لیکن یمنی عوام نے ان کی تمام ترسازشوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔

عبدالملک نے کہا: "ہمارا  نیشنل کانگریس پارٹی کے اراکین کے ساتھ کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: "متحدہ عرب امارات کے پاور پلانٹ پر میزائل حملے نے ثابت کردیا ہے کہ یمنی قوم ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے خلاف یہ میزائل حملہ ان کی یمن کے خلاف جارحیت کے جواب میں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صنعا میں جس چیز نے فتنے کو ناکام بنایا ہے وہ یمنی عوام کا ایمان تھا اور جن لوگوں نے پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر اپنے حملے شروع کئے تھے، خداوند عالم نے ان سے ان کی کامیابی چھین لی اور یہ سازش ناکام ہوگئی۔

الحوثی نے سعودی اتحادی اور کرائے کی افواج سے مخاطب ہوکر کہا: "یمن میں تمہاری جارحیت اب مکمل طور پر شکست کھا چکی ہے لہذا بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانا بند کیا کردیں۔"

انہوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک سے بھی کہا کہ اب ان دو ملکوں میں سرمایہ کاری کا وقت گزر چکا ہے لہذا ان ملکوں میں سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی فوج اور قوم نے آل سعود کے منہ پر جو طمانچے مارے ہیں اس سے سعودی اتحادی ممالک کو بھی سبق سیکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: "میں یمنی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ پورے ملک میں آل سعود اور اس کے اتحادیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر منگل کے روز مظاہرے کریں تاکہ دنیا کو پتہ چل جائے کہ یمنی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے متحد ہیں۔"

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری