میجر شبیر شریف شہید کا 46واں یوم شہادت


میجر شبیر شریف شہید کا 46واں یوم شہادت

پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا46واں یوم شہادت آ ج منایا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا46واں یوم شہادت آ ج منایا جائے گا۔

اس سلسلے میںملک کے مختلف شہروں میںدعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان کے مزار پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادرچڑھائی جائے گی۔

میجر شبیر شریف شہید 28اپریل1943ءکو ضلع گجرات کے علاقہ کنجاہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے لاہور کے سینٹ انتھونی اسکول اور گورنمنٹ کالج جیسے اداروں میں تعلیم حاصل کی بعدازاں انہوں نے پاکستانی فوجی درس گاہ کاکول اور 19اپریل 1964ء میںفرنٹیئر فورس رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی، 3دسمبر 1971ءکو وہ بطور کمپنی کمانڈر فرنٹیئر فورس رجمنٹ ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر تعینات تھے۔

اس دوران انہوں نے دشمن فوجیوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور6دسمبر 1971کو ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔ شہادت کے وقت ان کی عمر28برس تھی۔ ان کی ہمت اور بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں سب سے بڑے ملٹری اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔ میجر شبیر شریف شہید سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے بھانجے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری