حماس: ٹرمپ کا فیصلہ امریکہ کیلئے جہنم کے دروازے کھول دے گا


حماس: ٹرمپ کا فیصلہ امریکہ کیلئے جہنم کے دروازے کھول دے گا

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرامپ نے اپنے دور حکومت کا ایک اور احمقانہ کام انجام دے دیا جو اس ملک کی خود کشی کا سبب بنے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر نے رسما قدس شہر کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت اعلان کرنے کے ساتھ امریکی سفارت خانہ کو مقبوضہ قدس میں منتقل کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ جہاں پر اس ممکنہ امریکی اقدام کے حوالے سے پہلے ہی او آئَی سی، اسلامی ممالک، مسلمان رہنما اپنے بیانات جاری کر چکے ہیں اور اس امریکی اقدام کی شدید مذمت کررہے ہیں وہیں فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں خصوصا جہاد اسلامی اور حماس نے اپنے رسمی پیغام میں امریکہ کے اس اقدام کو اعلان جنگ کا نام دیا ہے۔

اخباری ذرائع کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ٹرامپ کے قدس سے متعلق بیانات فلسطینی قوم کے خلاف کھلی جنگ کے مترادف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج فلسطین اور اسلامی مقدس مقامات کے خلاف ہونے والے غاصبانہ اقدامات کے خلاف اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے۔ فلسطین کی آزادی تحریک پی ال او نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرامپ کا فیصلہ دو مستقل ممالک کے منصوبے کو خاک میں ملانے کے برابر ہے اور اس بات سے یہ اب دو مستقل ممالک کا نظریہ نابود ہو گیا ہے۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے نئے اقدام نے اس ملک کے مفادات کے خلاف جہنم کے دروازے کھول دیئے ہیں۔


دوسری جانب تازہ ترین اخبار کے مطابق بین الاقوامی سطح پر امریکی صدر کے بیانات کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ فلسطین کے عوام نے غزہ میں امریکی سازش کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں اور دنیا بھر میں موجود سفارتی عملے سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور خصوصا قدس شہر کا کوئی بھی غیر ضروری سفر انجام نہ دیں۔ اسی طرح ترکی کے شہر استنبول میں امریکی قونصلیٹ کے مقابلے میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ واضح رہے آج صبح رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ علی خامنہ نے وحدت اسلامی کانفرنس اور دیگر میہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کے دور کے فرعون امریکہ اور اسرائیل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ کبھی بھی امریکہ قدس شریف کو اسرائیلی دارالحکومت نہیں بنا سکتا اور اس کا یہ اعلان اس کی کمزوری کو واضح کرتا ہے۔ فلسطین حتما آزاد ہو گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری