پیرحمید الدین سیالوی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان


پیرحمید الدین سیالوی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

رانا ثناء اللہ کو برطرف نہ کیے جانے پر پیر حمید الدین سیالوی نے اراکین اسمبلی سے استعفیٰ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت سے علیحد گی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف وزیرقانون رانا ثنا اللہ نہیں بلکہ دیگر اراکین اسمبلی کو بھی مستعفی ہونا پڑے گا۔ 

سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے استعفے کے معاملے پر حکومت کو کافی وقت دے دیا ہے، لیگی رہنما استعفوں کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور اس پر ہم پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں کہ ہماری حکومت سے ڈیل ہو گئی ہے، اس لیے میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں اور اب صرف رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ نہیں لیا جائے گا بلکہ استعفوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ حکومت سے اجازت ملے یا نہ ملے 10 دسمبر کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں جلسہ ہوگا اور رانا ثنا اللہ کے استعفے تک تحریک جاری رہے گی جب کہ جو افراد ختم نبوت سے متعلق آئینی ترمیم کے ذمہ دار ہیں ان کو سزا دینے تک احتجاج جاری رہے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری