بیت المقدس کے متعلق امریکی اعلان پر اقوام متحدہ کا ردعمل


بیت المقدس کے متعلق امریکی اعلان پر اقوام متحدہ کا ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو صہیونی دارلحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پر اقوام متحدہ کا رد عمل سامنے آ گیاہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو صہیونی دارلحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پر اقوام متحدہ کا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کے مستقبل کا فیصلہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے امن ایلچی برائے مشرق وسطیٰ نیکولے میلادینوف نے بیت المقدس کے بارے میں کسی بھی اقدام کے سنگین مضمرات سے آگاہ کیا ہے۔

مسٹر نیکولے نے ایک بیان میں کہا کہ ” اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اس موضوع پر بہت مرتبہ بیانات جاری کر چکے ہیں اور وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ ہمیں اپنے اقدامات کے مضمرات کے بارے میں بہت محتاط رہنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ” یروشیلم کے مستقبل کا فیصلہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔

وہ آپس میں مل بیٹھیں اور تصفیہ طلب مسائل کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری