ٹرمپ کی جانب سےسعودی عرب کو یمن کے خلاف محاصرہ ختم کرنے کا مشورہ


ٹرمپ کی جانب سےسعودی عرب کو یمن کے خلاف محاصرہ ختم کرنے کا مشورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یمن کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرکے یمنی عوام کے لئے غذائی اور طبی اشیاء ارسال کرنے کی راہ ہموار کرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یمن کا محاصرہ فوری طور پر ختم کردے۔

الجزیرہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے امریکی حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے بادشاہ سے کہیں کہ وہ یمن کا محاصرہ ختم کرکے یمن میں غذا ، دوا ، ایندھن اور پانی جیسی اشیاء یمن کے عوام تک پہنچنے دے ، یمنی عوام کو ان چیزوں کی سخت ضرورت ہے۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب اور چند دیگرعرب ممالک، امریکا کے ساتھ مل کر گذشتہ سال تین سال سے یمن کے خلاف ہوائی اور بحری حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 ان حملوں میں زیادہ تراسپتالوں، اسکولوں، سروسز مراکز، دیگر بنیادی تنصیبات اور عوام کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے- اب تک ان حملوں میں ہزاروں یمنی شہید ہوچکے ہیں- شہید ہونے والوں میں سیکڑوں عورتیں اور بچے شامل ہیں-

سعودی عرب، علاقے کے غریب ترین عرب ملک پر حملہ کرکے یمن کے سابق مفرور صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا اور یمن کے شہروں میں سیکورٹی فراہم کرنے والی عوامی تحریک انصاراللہ کو اقتدار سے دور رکھنا چاہتا ہے-

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری