مقبوضہ کشمیر؛ ہندوارہ معرکے میں تین کشمیری جوان اور ایک خاتون شہید


مقبوضہ کشمیر؛ ہندوارہ معرکے میں تین کشمیری جوان اور ایک خاتون شہید

شمالی کشمیر کے ہندوارہ سے رات بھر جاری رہنے والی ایک جھڑپ کے دوران تین شہری جبکہ ایک خاتون کی شہادت کی خبر آئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر خاتون سمیت مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے گاؤں یونسو میں علی الصبح قابض بھارتی فوج اور  پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس اہلکار سرچ آپریشن کے نام پر گھروں میں جاگھسے۔ قابض فوجیوں نے فائرنگ کرتے ہوئے 4 افراد کو شہید کردیا، جام شہادت نوش کرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ جن کی شناخت مسریٰ بانو کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس پی وید نے بھارتی فوج کی بربریت پر پردہ ڈالنے کے لیے دعویٰ کیا ہے کہ تین نوجوانوں کی ہلاکت مقابلے کے دوران جوابی کارروائی کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری