پاکستان کو قطر کیخلاف سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیئے تھا، پرویز مشرف


پاکستان کو قطر کیخلاف سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیئے تھا، پرویز مشرف

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ قطر نے کبھی پاکستان کا ساتھ نہیں دیا اور یہ ثابت ہوچکا ہے جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دونوں ہمیشہ سے ہی پاکستان کے بڑے دوست رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو قطر کیخلاف سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیئے تھا، پرویز مشرف

عرب نیوز کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ پاکستانی حکومت نے قطر معاملے میں کیا کیا، قطر نے کبھی پاکستان کا ساتھ نہیں دیا اور یہ ثابت ہوچکا ہے، دوسری طرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دونوں ہمیشہ سے ہی پاکستان کے بڑے دوست رہے ہیں۔

پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو قطر کیخلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ساتھ دینا چاہیئے تھا۔ سابق صدر کے ان بیانات کی وجہ سے انہیں خبروں کی شہہ سرخیوں میں جگہ مل رہی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق اپنی والدہ اور بیگم کے ہمراہ ڈاؤن ٹاؤن دبئی کے ایک اپارٹمنٹ میں 74 سالہ سابق آرمی چیف اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے ایک خصوصی انٹرویو میں مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی فیصلے، پاکستان اور اس کے وسیع تر معاملات کے بارے میں گفتگو کی۔ پرویز مشرف نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کیساتھ مل کر قطر کی مخالفت نہ کرنے پر حکومت پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میں حیران ہوں کہ پاکستانی حکومت نے قطر معاملے میں کیا کیا، قطر نے کبھی پاکستان کا ساتھ نہیں دیا اور یہ ثابت ہوچکا ہے، دوسری طرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دونوں ہمیشہ سے ہی پاکستان کے بڑے دوست رہے ہیں، ہمیں ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہیئے جو دونوں ممالک کیخلاف ہو، دونوں ممالک ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے اور ہمیں بھی ان کی دوستی کا حق ادا کرنا چاہیئے۔ پاکستان کی حکمران جماعت کے قطر میں کاروبارکا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذاتی کاروباری مفادات کی وجہ سے وسیع مفادات نظر انداز کردیئے گئے، اگر ترجیحات یہی ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ ہی ہمارے ملک کی حفاظت کرے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری