یمن پر سعودی وحشیانہ حملے جاری، 6عام شہری شہید


یمن پر سعودی وحشیانہ حملے جاری، 6عام شہری شہید

یمن پر سعودی عرب کے تازہ ترین حملوں میں 6 نہتے عام شہری شہید ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں کی تازہ ترین بمباری میں کم ازکم 6 شہری شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے امدادی سامان پہنچانے والی بین الاقوامی گاڑیوں پر بھی بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ آل سعود کے جنگی طیارے روزانہ کی بنیاد پر یمن کے نہتے عوام پر بمباری کررہے ہیں جس کی وجہ سے اس ملک کی اقتصادی حالت نہایت ابتر ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن کے مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے اور اس ملک پر اپنا تسلط جاری رکھنے کے لئے نہتے عوام کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے۔

یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ افراد مارے جاچکے ہیں نیز لاکھوں افراد بے گھر بھی ہو گئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری