روسی صدر کا شام سے اپنی افواج کے انخلاء کا عمل شروع کرنے کا حکم


روسی صدر کا شام سے اپنی افواج کے انخلاء کا عمل شروع کرنے کا حکم

روسی صدر نے شام سے اپنے فوجی دستوں کے انخلاء کے عمل کو شروع کرنے کا حکم جاری کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے اسپوٹنیک کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی افواج کی کثیر تعداد کو جنگ زدہ ملک شام سے نکلنے کا حکم دیدیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پیوٹن نے پیر کی صبح شام کے جنوبی علاقے لاذقیہ پہنچ گئے۔

روسی صدر نے اس ملک کے وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کو فوجی دستوں کی وطن واپسی کا حکم دیتے ہوئے اپنے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ایک فاتح فوج کی حیثیت سے اپنے ملک واپس آرہے ہیں۔

روس کے صدر نے یہ بھی کہا کہ ماسکو شام کو ایک خودمختار اور آزاد ریاست کے طور پر دیکھنے کا حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی تعمیراتی مرکز شام میں اپنا کام جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ روس کے صدر نے اس سے قبل مارچ 2016 میں بھی ایک فرمان جاری کیا تھا جس میں شام سے اپنی افواج کو واپس آنے کا حکم دیا تھا، اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ روس شام کی حکومت کو اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر فوجی ساز و سامان دینے اور اس کے فوجی اہلکاروں کو تربیت دینے پر مبنی اپنے وعدے پر عمل کرے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری