شامی حکومت میں اسد کے لئے کوئی جگہ نہیں، واشنگٹن


شامی حکومت میں اسد کے لئے کوئی جگہ نہیں، واشنگٹن

شام میں امریکہ اور اس کے حواریوں کی ذلت آمیز شکست کے بعد بھی واشنگٹن اپنے شرمناک بیانات سے باز نہیں آنے والا جبکہ اس ملک کی جانب سے تازہ ترین بیان میں آیا ہے کہ "شامی حکومت میں اسد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔"

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ''ہیدر نورٹ'' کا کہنا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ صدر اسد کا شام کے مستقبل میں کوئی رول ہوگا، ہم شام میں اسد کے شامل نہ ہونے والی کسی حکومت کے قیام کے متمنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسد کے حوالے سے امریکی نظریے میں تبدیلی نہیں آئی تاہم شامی عوام ہی فیصلہ کرسکتے ہیں کہ بشار اسد کا ملکی سیاست میں کسی قسم کا رول ہونا چاہئے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام اس بات کا تعین نہیں کریں گے کہ بشار اسد کا سیاست میں عمل دخل ختم ہونا چاہئے بلکہ شامی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ بشار اسد کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں، لیکن بشار اسد کے لئے شام کے مستقبل میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بشار اسد شامی قوم کی جانب سے منتخب صدر ہیں۔

نیویارکر نامی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کو چاہئے کہ صدر بشار اسد کو 2021 کے انتخابات تک بعنوان صدر تسلیم کریں۔

خیال رہے کہ شام میں داعش کی بدترین شکست کے بعد امریکی حکام صدر اسد کے بارے میں نرمی دکھانے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری