غزہ؛ بحرینی وفد کی آمد پر فلسطینی نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ


غزہ؛ بحرینی وفد کی آمد پر فلسطینی نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ

فلسطینی نوجوانوں نے بحرینی وفد کے اسرائیل دورے کیخلاف غزہ کے شمال میں بیت حانون گذرگاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ نوجوان بحرینی وفد کے دورہ غزہ کے خلاف احتجاج کے لئے جمع ہوئے تھے، جنہوں نے اس دوران ٹائر جلائے اور شدید احتجاج کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی مظاہرین نے بحرینی وفد پر جوتے اور انڈے پھینکے اور پتھراو بھی کیا اور اعلان کیا کہ وہ اسرائیل سے سازباز کرنے والوں کو غزہ کا دورہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

قبل ازین بیت المقدس کی اسلامی اوقاف کی تنظیم نے بھی بحرین کے اس وفد کو بیت المقدس سے نکال باہر کر دیا۔

واضح رہے کہ بحرین کے چوبیس رکنی ایک وفد نے آل خلیفہ حکومت کی مرضی سے ہفتے کے روز تل ابیب کا دورہ کیا ہے۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت، علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کی حامی حکومت ہے۔

بحرینی وفد نے یہ دورہ ایسے وقت میں کیا ہے کہ علاقے اور دنیا کے مختلف ملکوں میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم کئے جانے کے اعلان کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جار رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری