ایران دستکاری صنعت میں چین سے بھی آگے


ایران دستکاری صنعت میں چین سے بھی آگے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دیہی علاقوں کے ہنرمندوں نے دستکاری کی صنعت میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دیہی علاقے خاص کر سیرجان و مریوان کے محنت کشوں نے ایران کو دستکاری کی صنعت میں خاطر خواہ ترقی سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ دستکاری کی صنعت میں چین پہلی نمبر پر تھا لیکن اب ایرانی دیہی علاقوں کے محنت کشوں نے ایران کو پہلی نمبر پر لا کھڑا کیا ہے۔

سیرجان نامی قصبے کو "گلیم" جسے اردو زبان میں "دری" کہتے ہیں کی وجہ سے عالمی دستکاری کی صنعت کا مرکز قرار دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ طور پر جشن منایا گیا ہے۔

ایرانی دستکار ہاتھ سے تیار کئے جانے والے قالین میں نہایت مہارت رکھتے ہیں اور ایرانی قالین کو دنیا بھر میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ ایران کے بعد چین، ہندوستان اور پاکستان کی باری آتی ہے۔

سیرجان نامی علاقے میں دستکاری صنعت کی ترقی میں خواتین کا بڑا اہم کردار ہے، ایک اندازے کے مطابق علاقے کی 14 ہزار خواتین اس صنعت سے وابستہ ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں مٹی کے برتن بنانے کی تاریخ بھی 7 ہزار سال پرانی ہے اور آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں مرد و زن اس دستکاری کی صنعت سے وابستہ دکھائی دیتے ہیں۔

ایران کے علاقے مریوان کی "کلاش" (ایک اور قسم کی قالین) بہت ہی زیادہ مشہور ہے اور اس صنعت سے 4ہزار 553 افراد وابستہ ہیں۔

خیال رہے کہ ایرانی دستکاری صنعت خاص کر قالین انسانی اور تاریخی اقدار پر مشتمل فن و ہنر کا ایک عظیم مجموعہ ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری