لبنانی وزیر اعظم سعد حریری نے بالآخر کردی سعودی ساز ش بے نقاب


لبنانی وزیر اعظم سعد حریری نے بالآخر کردی سعودی ساز ش بے نقاب

لبنانی وزیر اعظم نے سعودی عرب میں دیئے جانے والے اپنے استعفی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ایران کے خلاف نعرے لگاتے تھے وہی میری پشت میں خنجر گھونپنا چاہتے تھے لیکن ہم نے ان کے پیدا کردہ سخت بحران سے عبور کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لبنانی وزیر اعظم سعد حریری نے زبردستی استعفیٰ دلوانے کے بارے سعودی عرب حکمرانوں سازش بے نقاب کردی ۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی وزیر اعظم سعد حریری نے سعودی عرب میں اپنے سعودی عرب میں دیئے جانے والے اپنے استعفی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ایران کے خلاف نعرے لگاتے تھے وہی میری پشت میں خنجر گھونپنا چاہتے تھے ہم نےان کے پیدا کردہ سخت بحران سے عبور کرلیا ہے۔

النشرہ کے مطابق لبنانی وزیرا عظم نے کہا کہ بعض افراد مجھے ہٹا کر اپنا مقام لبنان میں پیدا کرنا چاہتے تھے اور انھوں نے ہی میری پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کی ۔ یہ وہی لوگ ہیں جو ایران کے خلاف نعرے لگاتے تھے وہ رفیق حریری کے راستے پر گامزن رہنے کا بھی دعوی کررہے تھے حالانکہ یہ ایک فریب اور دھوکہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ، علاقائی اور عالمی سطح پر ہمارے سیاسی موقف کی حامی نہیں ہے ہم بھی ان کے سیاسی موقف کے حامی نہیں ہیں لیکن جو فیصلے کئے جاتے ہیں وہ لبنانی قوم کی مصلحت کو دیکھ کر کئے جاتے ہیں ۔

سعد حریری نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری