سعودی ولی عہد بن سلمان کو اسرائیل کے سرکاری دورے کی دعوت


سعودی ولی عہد بن سلمان کو اسرائیل کے سرکاری دورے کی دعوت

صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کونسل کے وزیر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو تل ابیب کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے صیہونی اخبار ھاآرتص کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر «اسرائیل کاتز» نے سعودی ولی عہد بن سلمان کو سرکاری طور پر اسرائیل کے دورے کی دعوت دی ہے۔

صہیونی وزیر نے سعودی عرب کو عالم اسلام کا رہنما قرار دیتے ہوئے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی بین الاقوامی سازش کو بے نقاب کرے۔

صہیونی اہلکار کا مزید کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب نے فلسطین اور اسرائیلی حکام کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا تو انہیں بہت خوشی ہوگی۔

صہیونی روزنامہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ایران کے ساتھ تعلقات نہایت کشیدہ ہیں اس صورتحال میں اسرائیل سعودی عرب کے لئے اہم شریک کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

صہیونی روزنامہ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد بن سلمان نے متعدد بار اسرائیلی حکام کے ساتھ خطے کی سیاسی صورتحال کے بارے میں ملاقاتیں کی ہیں۔

اس روزنامہ کا دعویٰ ہے کہ بن سلمان نے 2015 میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے ایلات کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

 خیال رہے کہ سعودی ولی عہد کو ایک ایسی حالت میں اسرائیل کے سرکاری دورے کی دعوت دی گئی ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد پوری مسلم دنیا سمیت فلسطین کے مختلف علاقوں میں شدید مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری