مسلم دنیا نے ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کردیا، محمد جواد ظریف


مسلم دنیا نے ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کردیا، محمد جواد ظریف

اسلامی جمہوری ایران کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ پوری مسلم دنیا نے امریکی صدر کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ پوری مسلم دنیا نے امریکی صدر کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس کے اختتام پرتبصرہ کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا پورا عالم اسلام فلسطینی مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خیال کیا جارہا تھا کہ اجلاس میں بہت ہی کم لوگ شریک ہونگے لیکن تصورات کے برخلاف مسلم ممالک کے سربراہوں کی بھر پور شرکت سے حوصلہ افزائی ہوئی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پورا جہان اسلام فلسطینوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔

خیال رہے کہ استنبول میں القدس سے متعلق منعقدہ او آئی سی کے سربراہ اجلاس اسلامی ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی اجلاس  سے پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرناعالمی قوانین کے منافی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے لہذا پاکستان امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہے جب کہ پورا پاکستان فلسطین اور فلسطینی عوام کے پیچھے کھڑا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری