اسرائیلی جاسوس امریکیوں کے روپ میں افغانستان پہنچ رہے ہیں، افغان رکن پارلیمنٹ


اسرائیلی جاسوس امریکیوں کے روپ میں افغانستان پہنچ رہے ہیں، افغان رکن پارلیمنٹ

افغان پارلیمنٹ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جاسوس امریکیوں کے روپ میں افغانستان پہنچ رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان پارلیمنٹ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ امریکیوں کے روپ میں متعدد اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکار افغانستان میں داخل ہوئے ہیں.

افغان پارلیمنٹ میں صوبہ بدخشان کے نمائندے کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کو چاہئے کہ کسی بھی امریکی کو بغیر دستاویزات کے افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت نہ دے، کیونکہ کہ امریکیوں کے روپ میں متعدد اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی کے ارکان افغانستان میں داخل ہورہے ہیں.

انہوں نے حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا: امریکی بغیر کسی دستاویزات کے جس وقت چاہیں افغانستان پہنچ جاتے ہیں اور ہمارے حکمرانوں کو پتہ تک نہیں ہوتاہے۔

صوبہ بدخشان کے رکن پارلیمنٹ «زلمی مجددی» نے حکومت کو مشورہ دیا کہ فوری طور پر غیر ملکیوں کو بغیر دستاویزات کے افغان داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکار افغانستان میں داعش کی مدد کررہے ہیں۔

افغانستان کے صوبے ارزگان کے نمائندے نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں امریکی خود مختار کارروائیوں کا سد باب کیا جائے۔

افغان پارلیمنٹ کے اراکین نے بیت المقدس کے متعلق امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے مسلم امہ کو اتحاد اور اتفاق کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ داعش کو امریکی اور اسرائیلی مدد حاصل ہے۔

سابق افغان صدرحامد کرزئی کا کہنا ہے کہ داعش کا افغانستان میں وجود امریکی انٹیلیجنس کی موجودگی میں ہوا جب کہ پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ تھے اب سب سے زیادہ داعش ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری