کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ  25 دسمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان


کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ  25 دسمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان

بھارت نے کلبھوشن یادیو کی بیوی اور والدہ کی ملاقات سے متعلق پاکستانی پیش کش قبول کرتے ہوئے انہیں 25 دسمبر کو پاکستان بھجوانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی بیوی اور والدہ کی ملاقات سے متعلق پاکستانی پیش کش قبول کرتے ہوئے انہیں 25 دسمبر کو پاکستان بھجوانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

 ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کلبھوشن کی والدہ اور بیوی کو ملاقات کے لیے پاکستان بھیجنے پر رضامند ہوگیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزوں کے اجرا کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سفارت کار بھی ملاقات میں شریک ہوگا جبکہ ملاقات کے حوالے سے دیگر معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایل او سی پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش کی کوئی منظم موجودگی نہیں تاہم افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور سرگرمیوں میں اضافے پر تحفظات ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری