مصطفیٰ کمال اور عمران خان کے درمیان ملاقات جلد متوقع


مصطفیٰ کمال اور عمران خان کے درمیان ملاقات جلد متوقع

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے عمران خان کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے عمران خان  کو ملاقات کی دعوت دی ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔

 مصطفی کمال نے عمران سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں  نے کراچی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

 واضح رہے کہ سیاسی مبصرین مصطفیٰ کمال کے دیگر جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات اور رابطوں کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس پی کے سربراہ نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ طاہر القادری سے بھی ملاقات بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ پی ایس پی کے سربراہ مصفطیٰ کمال کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے موقع پر ان کے ہمراہ پی ایس پی کے رہنماء رضا ہارون بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ایس پی کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے بھی ملاقات کی دعوت دی گئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری