قم المقدس میں بلتستان کے حوالے سے پہلی بار ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد + تصاویر


قم المقدس میں بلتستان کے حوالے سے پہلی بار ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد + تصاویر

ایران کے مقدس شہر قم میں جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام محب وطن پاکستانی طلاب نے پہلی بار ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر قم میں جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلاب نے حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک عظیم فیسٹیول کا انعقاد کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلاب نے گلگلت بلتستان خاص کر بلتستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے پہلی بار ایک عظیم ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا۔

واضح رہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان، المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعیلم طلاب کی  تنظیم ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیسٹیول میں مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں  بلتستان کی ثقافت و تمدن کے مختلف پہلو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بلتستان کے قدرتی مناظر اور تفریحی و سیاحتی مقامات کا تعارف بھی کرایا گیا۔

فیسٹیول میں بچوں کے لئے تفریحی سرگرمیوں کا خاص انتظام کیا گیا اور کھیلوں اور مختلف مقابلوں کی صورت میں تربیتی امور اور اسلامی اقدار کی اہمیت کو روشناس کرانے کی کوشش کی گئی۔

فیسٹیول میں بچوں اور فیملیز کے لئے بلتستان کے قدرتی مناظر کے پس منظر کے ساتھ تصاویر بنوانے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔

جامعہ روحانیت کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام تین دن تک جاری رہے گا۔

پاکستان کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلاب کی جانب سے اس فیسٹیول کو سراہا جارہا ہے۔

فیسٹیول کی انتظامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ انہیں امیدِ قوی ہے کہ مجموعی طور پر تقریبا 3 ہزار لوگ شریک ہونگے۔

فیسٹول کی انتظامی کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ اس فیسٹیول کی خاص بات یہ ہے کہ بلتستان کے مختلف روایتی کھانوں سے تمام مہمانوں کی پذیرائی کی جارہی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری