ڈی آئی خان میں بھی تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید


ڈی آئی خان میں بھی تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

پہاڑپور مردان پل پر ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں پر تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق خیبرپختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑ پور مردان پل کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مردان پل پر ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو تلاشی کے لئے روکا تو گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری