غزہ کی پٹی پر صہیونی فضائی حملے


غزہ کی پٹی پر صہیونی فضائی حملے

صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روسیا الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی پر ایک بار پھر فضائی حملے کئے ہیں۔

صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ فضائی حملے مزاحمتی تحریک کے مارٹر گولوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

غاصب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ غزہ کی پٹی سے صہیونی علاقوں پر دو میزائل داغے گئے تھے جن میں سے ایک یہودی رہائشی علاقے نتیف ھعسرا پر جا گرا تھا۔

یاد رہے کہ صہیونی فوجیوں نے منگل کو بھی غزہ پٹی کے علاقے بیت لاہیا پر بمباری کر کے کم سےکم دو فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

خیال رہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد فلسطین کے مختلف علاقوں میں شدید مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، مظاہروں کے دوران فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہورہی ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ سے راکٹ فائر کیے جانے کے جواب میں فلسطین کے عسکری گروپ حماس کے خلاف فضائی کارروائیاں کی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا ہے۔ اس فیصلے پر امریکہ کو عالمی سطح پر شدید مذمت کا سامنا ہے جبکہ مسلم امہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اسرائیل، امریکہ مخالف اور فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری