عالمی برادری کے پاس بشارالاسد سے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، فرانسیسی صدر


عالمی برادری کے پاس بشارالاسد سے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، فرانسیسی صدر

فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ فروری 2018 کے آخر تک داعش کے خلاف مکمل کامیابی حاصل ہو جائےگی اور اس صورت میں عالمی برادری کے پاس شامی صدر بشارالاسد سے مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فرانس کے صدر ایمیوئل میکرون نے اعادہ کیا ہے کہ فروری 2018 کے آخر تک شام میں داعش کے خلاف مکمل کامیابی حاصل ہو جائے گی۔

میکرون نے فرانسیسی ٹی وی چینل-2 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے 9 دسمبر کو داعش کے خلاف فتح کا علان کیا تھا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ فروری  2018 کے آخر میں داعش کے خلاف مکمل کامیابی حاصل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ داعش کی مکمل نابودی کے بعد عالمی برادری کے پاس شام کے صدر بشارالاسد سے مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشارالاسد شامی عوام کے دشمن ہیں لیکن ان کا دشمن داعش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشارالاسد نے ایران اور روس کی مدد سے جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ اسی دلیل کی بنا پر اقتدار میں رہیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری