تین روزہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’مہدویت محافظ اسلام‘‘ 22 دسمبر سے شروع


تین روزہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’مہدویت محافظ اسلام‘‘ 22 دسمبر سے شروع

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا تین روزہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’مہدویت محافظ اسلام‘‘ 22 دسمبر سے بھٹ شاہ میں شروع ہورہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق المہدی سینٹر جامشورو سے جاری ایک بیان چیئرمین کنونشن برادر فضل حسین اصغری کہا ہے کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 48واں سالانہ تین روزہ مرکزی کنونشن 22 دسمبر بروز جمعہ ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں شروع ہورہا ہے جس میں صوبہ بھر سے کارکنان شریک ہونگے۔

کنونشن بعنوان ’’مہدویت محافظ اسلام‘‘ کے نام سے ہوگا۔ کنونشن کی دعوت مختلف تنظیوں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علما کاؤنسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سمیت دیگر اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

کنونشن میں اضلاع، ڈویزن اور مرکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی جائے گی اور نئے سال کے مرکزی میر کارواں کا انتخاب کیا جائے گا۔

کنونشن میں مختلف موضوعات پر پروگرامز کا انعقاد بھی کیا جائے گا، کنونشن کی صدارت حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ حیدر علی جوادی کریں گے۔

کونشن میں ملک بھر کے جید علماء کرام، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ صادق تقوی، ڈاکٹر زاہد حسین زاہدی سمیت دیگر اسکالرز اور مدرس شرکت کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری