باکو میں ایران، ترکی اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس کا آغاز


باکو میں ایران، ترکی اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس کا آغاز

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایران، ترکی اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کے درمیان مشترکہ اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایران، ترکی اور آذربائیجان کے نمائندوں نے باہمی روابط سمیت مشرق وسطی کے تازہ ترین صورتحال کےبارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ایران، آذربائیجان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی آذربائیجان  کے شہر باکو میں پانچویں نشست اس امر کی عکاس ہے کہ تینوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اقتصادی تعاون کے خواہاں ہیں۔

باہمی اقتصادی روابط اور تعلقات کے بارے میں تینوں ممالک اس اجلاس میں اپنا اپنا نقطہ نظر بیان کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران، ترکی، اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اقتصادی مشترکات کی بنیاد پر منعقد کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ تینوں ممالک کے درمیان یہ پانچواں اجلاس ہے، اس سے قبل 2011 میں پہلا اجلاس ایران کے شہر ارومیہ میں، دوسرا اجلاس 2012 میں آذربائیجان کے شہر نخجوان میں، تیسرا اجلاس 2014 میں ترکی کے شہر وان میں جبکہ چوتھا اجلاس پھر ایران کے شہر رامسر میں  ایران کی میزبانی میں منعقد ہوا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری