سعودی اتحاد؛ راحیل شریف کے فیصلے کو تمام سیاسی پارٹیوں، پارلیمنٹ اور عوام نے تنقید کا نشانہ بنایا + ویڈیو


سعودی اتحاد؛ راحیل شریف کے فیصلے کو تمام سیاسی پارٹیوں، پارلیمنٹ اور عوام نے تنقید کا نشانہ بنایا + ویڈیو

رہنما پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی بھی ایسے اتحاد میں شامل نہیں ہونا چاہیے جو ایک ملک یا مسلک کے خلاف ہو۔

پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر شہزاد حسین سید کا تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے فیصلے کو تمام سیاسی پارٹیوں، پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ہمیں کسی بھی ایسے اتحاد میں شامل نہیں ہونا چاہیے جو ایک ملک کے خلاف ہو، پارلیمان نے اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا، اس احتجاج کو محسوس کرتے ہوئے موجودہ آرمی چیف نے پارلیمان کو بریف کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر کے حالیہ فیصلے کے بعد مشرق وسطی میں ہیجانی کیفیت دکھائی دے رہی ہے۔ امت مسلمہ اضطراب کا شکار ہے، نوجوان جہاد کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ سعودی اتحاد کے حوالے سے خصوصا  پاکستان کی ریاستی پالیسی اور دیگر منڈلاتے خطرات کے بارے میں پارلیمان کو بریف کیا جائے گا۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری