حج درخواستیں 15 جنوری سے جمع کرائی جاسکتی ہیں، وزیر مذہبی امور


حج درخواستیں 15 جنوری سے جمع کرائی جاسکتی ہیں، وزیر مذہبی امور

منتخب بنکوں کی مقررہ شاخیں اگلے مہینے کی پندرہ تاریخ سے سرکاری حج سکیم کی درخواستیں وصول کرناشروع کریں گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد میں نئی حج پالیسی کااعلان کرتے ہوئے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیرسردار محمدیوسف نے کہاکہ درخواستیں اگلے مہینے کی 24تاریخ تک وصول کی جائینگی اور ایک لا کھ بیس ہزار کامیاب عازمین کیلئے قرعہ اندازی اگلے مہینے کی 26تاریخ کو ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ نئی حج پالیسی کے تحت اس سال ایک لاکھ اناسی ہزارسے زیادہ پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری