سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد شہید


سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد شہید

یمن کے صوبے الحدیہ میں سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد شہید ہوگئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز یمن کے صوبہ الحدیہ میں سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد شہید ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے التحیتا نامی علاقے میں بھی شدید فضائی حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں 14 عام شہری شہید ہوگئے ہیں جس میں سے اکثر کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

دوسری طرف یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر مارٹر گولے داغے ہیں۔

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے الربوعہ اور علب نامی علاقوں میں سعودی اتحادیوں کے خفیہ ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن کے مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے اور اس ملک پر اپنا تسلط جاری رکھنے کے لئے نہتے عوام کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے۔

یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ افراد مارے جاچکے ہیں نیز لاکھوں افراد بے گھر بھی ہو گئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری