کابل ''صدائے افغان'' نیوز ایجنسی کے دفتر پر خودکش حملہ 30جاں بحق


کابل ''صدائے افغان'' نیوز ایجنسی کے دفتر پر خودکش حملہ 30جاں بحق

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ چند لمحے قبل دارالحکومت کابل میں صدائے افغان نیوز ایجنسی کے دفتر پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس میں 30 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ چند لمحے قبل دارالحکومت کابل میں صدائے افغان ''آوا'' نیوز ایجنسی کے دفتر پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق، کابل میں نیوز ایجنسی ''آوا'' کے دفتر میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کی صحیح تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

افغان میڈیا فاوںڈیشن کے سربراہ «مجیب خلوتگر» نے بھی دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا۔

ابھی تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افغانستان کے صوبے ھلمند کے پولیس مرکز پر کار بم دھماکہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری