ڈنمارک: مسلم آبادی میں تیزی سے اضافہ، مساجد کی تعداد 170 ہوگئی


ڈنمارک: مسلم آبادی میں تیزی سے اضافہ، مساجد کی تعداد 170 ہوگئی

ڈنمارک کی آرہوس یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ اس ملک میں مسلم آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے 2017 میں ڈنمارک میں مساجد کی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈنمارک کی آرہوس یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ اس ملک میں مسلم آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے 2017 میں ڈنمارک میں مساجد کی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2006 میں ڈنمارک میں مساجد کی تعداد 115 تھی اور 2017 میں یہ تعداد بڑھ کر 170 ہوگئی ہے۔

پروفیسر کوہلی نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ڈنمارک میں مساجد کی تعداد میں اضافے کا سبب اس ملک میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔

ترکی کے ادارہ دیانت 170 مساجد میں سے 29 مساجد پر نظارت کررہا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی تبلیغات کی وجہ سے مقامی سطح پر سالانہ سینکڑوں لوگ اسلام قبول کررہے ہیں۔

ڈنمارک میں مسلمانوں کی آمد کا سلسلہ 1970ء میں بیرونی ملازمین کے سلسلے سے شروع ہوا ہے، ڈانمارک میں اسلامی جمہوری ایران اور پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک کے لوگ آباد ہیں۔

یاد رہے کہ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قطر نے ایک عالی شان مسجد تعمیر کروائی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری