یمن میں سعودی جارحیت پر عالمی خاموشی حیران کن ہے، بھرام قاسمی


یمن میں سعودی جارحیت پر عالمی خاموشی حیران کن ہے، بھرام قاسمی

ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی روزانہ کی بنیاد پر یمن کے نہتے عوام پر امریکی ساخت کے خطرناک بم گرا رہے ہیں اور پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے یمن کے خلاف سعودی اتحادی افواج کے حالیہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود روزانہ کی بنیاد پر یمن کے نہتے اور مظلوم عوام پر امریکی ساخت کے خطرناک بم گرا رہے ہیں اور پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی یمنی شہر تعز کے بازار پر فضائی جارحیت کے نتیجے میں درجنوں نہتے شہری شہید ہوئے اور عالمی انسانی حقوق کے دعوے دار مکمل طور پر خاموش ہیں۔

انہوں نے یمن پر سعودی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

قاسمی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے سعودی عرب کی غیرانسانی کاروائیوں میں امریکی ہتھیار استعمال ہورہے ہیں جس پر عالمی دعویداروں کی خاموشی حیران کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سعودی عرب کو جنگ کے میدان میں شکست ہوتی ہے تو وہ نہتے عوام بشمول یمنی عورتوں اور بچوں کو نشانہ بناکر اپنی شکست کا انتقام لیتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری