جہان اسلام کے علماء نہتے یمنیوں کے قتل عام میں شریک ہیں، یمنی علماء کونسل


جہان اسلام کے علماء نہتے یمنیوں کے قتل عام میں شریک ہیں، یمنی علماء کونسل

اسلامی ملک یمن کے علماء کا کہنا ہے کہ عالم اسلام کے علماء نے آل سعود کی خشنودی حاصل کرنے کے لئے یمن کے نہتے شہریوں کے قتل عام پر بالکل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے اسپونٹک کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی علماء نے عالم اسلام کے علماء پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء نے آل سعود کی خشنودی حاصل کرنے کے لئے یمن کے نہتے شہریوں کے قتل عام پر بالکل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

یمنی علماء کونسل نے صوبہ تعز کے بازار پر سعودی اتحادی افواج کی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے علمائے اسلام سے آل سعود کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

یمنی علماء کونسل نے اسلامی ملکوں کے سربراہان پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود تمام عالم اسلام کے سامنے روزانہ نہتے یمنی مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہے جبکہ پوری مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

یمنی علماء کونسل کا مزید کہنا تھا کہ آل سعود کے ظلم و بربریت پر خاموشی اختیار کرنا اس جرم میں برابر کے شریک ہونے کے مترادف ہے، جن علماء نے آل سعود کے وحشیانہ حملوں پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے وہ اس ظلم میں آل سعود کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

یمن کے علماء نے آل سعود کی استقامت کے ساتھ مقابلہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کا دفاع ہر شہری پر واجب ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ روز صوبہ تعز کے رہائشی علاقوں اور ایک بازار پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم ازکم 100 نہتے یمنی شہری خاک وخوں میں غلطاں ہوگئے۔

سعودی اتحاد کے جنگی جہازوں نے منگل کے روز بھی یمن کے مختلف صوبوں خاص کر صنعا، ذمار اور الحدیدہ پر بمباری کی تھی جس میں کم ازکم 90 نتہے یمنی شہید ہوگئے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری