ماسکو میں کئی افراد یرغمال اور شدید فائرنگ


ماسکو میں کئی افراد یرغمال اور شدید فائرنگ

ماسکوحکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے جنوب مشرقی علاقے مں متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے اسپونٹک کے حوالےسے بتایا ہے جنوب مشرقی ماسکو کی ایک فیکٹری میں متعدد مزدورں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارخانے میں متعدد افراد کو یرغمال بنانے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

ماسکو پولیس کا کہنا ہے کہ حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر پیسوں کے معاملے میں کچھ افراد کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یرغمال بنانے والے کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری