ایران کے 11 صوبوں میں شدید برفباری


ایران کے 11 صوبوں میں شدید برفباری

اسلامی جمہوریہ ایران کے 11 صوبوں کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہےجس کی وجہ سے کئی شہروں کے اسکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف صوبوں اور شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کئی شہروں کے اسکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مازندران سمیت 11 صوبوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

 ایران کے صوبہ مازندران میں شدید برفباری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ امدادی ٹیموں کے اہلکار عوام کی مشکلات دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ مازندران، گلستان، خراسان شمالی، خراسان رضوی، سمنان کے بالائی علاقے، چهارمحال و بختیاری، کهگیلویه و بویراحمد، فارس، جنوبی اصفهان اور مغربی کرمان میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطاطق  بعض بالائی علاقوں میں 2 میٹر تک برفی پڑی ہے۔ 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری