یمنیوں کی میدان جنگ میں کامیابیاں بدستور جاری/ ایک اور سعودی جنگی طیارے کو مار گرایا


یمنیوں کی میدان جنگ میں کامیابیاں بدستور جاری/ ایک اور سعودی جنگی طیارے کو مار گرایا

یمن کے صوبہ صعدہ میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ایک جنگی طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ صعدہ میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ایک جنگی طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔

یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ کا کہنا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ صعدہ پر بمباری کرنے والے سعودی عرب کے ایک جنگی طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ یہ لڑاکا طیارہ برطانوی ساخت کا تھا۔

سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ نے بھی سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے طیارے کی سرنگونی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑاکا طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا ہے اور پائلٹ زندہ بچ گیا ہے۔

 واضح رہے کہ یمنی سرکاری فوج نے 2017 کے دوران 29 سعودی لڑاکا طیاروں کو سرنگوں کردیا ہے۔

یاد رہے کہ یمن کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 10،363 یمنی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 2،066 بچے اور 1،574 خواتین ہیں۔

اسی طرح یمن پر سعودی حملوں کے آغاز سے اب تک  21،233 شہری زخمی ہوئے ہیں جن میں 3،255 بچے اور 2508 خواتین ہیں۔

یمن میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد کو زندہ رہنے کے لیے خوراک کی اشد ضرورت ہے اور بچوں میں غذائی قلت کی شرح حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔

یمنی وزارت صحت کے مطابق روزانہ 32 بچے ان وجوہات کی بنا پر موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ ملک کے ہسپتالوں میں انتہائی ضروری ادویات نہیں ہیں، کینسر جیسی مہلک بیماری کے لئے کسی قسم کی کوئی دوائی ہمارے پاس نہیں ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری