چین نے گوادر میں فوجی اڈا قائم کرنے پر مبنی خبروں کو مسترد کردیا


چین نے گوادر میں فوجی اڈا قائم کرنے پر مبنی خبروں کو مسترد کردیا

چین نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں فوجی اڈے کے قیام سے متعلق قیاس آرائیاں مسترد کردی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے بیجنگ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے میڈیا کی اطلاعات غیرضروری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر ایک خطہ ایک سڑک پروگرام کا اہم حصہ ہے۔

لوکانگ نے کہاکہ چین اور پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کی کاوشیں بھی کررہے ہیں جو روٹ پر واقع ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ وہ نہیں سمجھتے کہ دنیا کو اس حوالے سے قیاس آرائیاں کرنے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری