کرکوک میں داعش کا تکفیری مفتی ہلاک


کرکوک میں داعش کا تکفیری مفتی ہلاک

عراق کی سیکیورٹی فورسز نے کرکوک میں داعش کے مفتی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روسیا الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ  عراقی رضاکار فورسز کے ترجمان علی الحسینی کا کہنا ہے کہ کرکوک میں مسلمانوں کے خلاف کفر اور شرک کے فتوئے دینے والے داعشی مفتی کو ہلاک کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی کرکوک کے دیہی علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے عبدالقادر العزیز نامی داعشی مفتی سمیت متعدد خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

الحسینی کا کہنا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز الحویجہ اور مضافاتی علاقوں میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروئی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: فوج اور عوامی رضاکاروں نے گزشتہ جمعرات سے اب تک الحویجہ اور الطوز کے کئی علاقوں کو ناپاک دہشت گردوں سے پاک کردیاہے۔

ایک ہفتے کے دوران کم ازکم 20 دیہات داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے عرصہ قبل عراق بھر سے داعشی دہشت گردوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب عراق کے تمام چھوٹے بڑے شہر داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالئے گئے ہیں۔

عراقی فوج اس ملک کے سرحدی علاقوں میں چھپے داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری