قصور واقعہ کیخلاف لاہور سمیت مختلف شہروں میں طلبا بھی سڑکوں پر/ جسٹس فار زینب کے نعرے


قصور واقعہ کیخلاف لاہور سمیت مختلف شہروں میں طلبا بھی سڑکوں پر/ جسٹس فار زینب کے نعرے

قصور واقعہ کیخلاف لاہور سمیت مختلف شہروں میں طلبابھی سڑکوں پر آگئے، ملزموں کو فوری گرفتار اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق 8 سالہ زینب کے زیادتی کے بعد قتل کے دلخراش واقعہ پر پنجاب یونیورسٹی کے طلبا بھی سراپا احتجاج ہیں۔

 طلبا نے ہاتھوں پر پلے کارڈز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر جسٹس فار زینب، ملزموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کے مطالبے درج ہیں۔

 اسلام آباد میں بھی اردو یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، طلبا کی جانب سے متاثرہ خاندان کو فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

کراچی میں قصور واقعہ کیخلاف سکول طلبا نے کلفٹن میں احتجاج کیا، طلبا نے پنجاب حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور زینب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری