صوبہ الانبار میں سعودی عرب کی سرحد کے قریب داعش کی متعدد بکتربند گاڑیاں تباہ


صوبہ الانبار میں سعودی عرب کی سرحد کے قریب داعش کی متعدد بکتربند گاڑیاں تباہ

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ الانبار میں سعودی عرب کی سرحد کے قریب داعش کی متعدد بکتربند گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ الانبار میں سعودی عرب کی سرحد کے قریب داعش کی متعدد بکتربند گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فورسز ملک کی سرحدوں میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں جس کے تحت سعودی عرب سے ملحقہ سرحد کے قریب داعشی دہشت گردوں کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 7 بکتر بند گاڑیوں سمیت دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا گیا ہے۔

عراقی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج اور قبائل نے ملکر داعشی دہشت گردوں کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ داعشی دہشت گرد منظم ہونے کی کوشش کررہے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے حملہ کرکے 7 بکتربند گاڑیوں سمیت دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ملحقہ سرحد کے جابلات، صفاویات، سد الابیض اور صحرائے معیلہ نامی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج اور عوامی رضاکاروں نے گزشتہ جمعرات سے اب تک الحویجہ اور الطوز کے کئی علاقوں کو ناپاک دہشت گردوں سے پاک کردیاہے۔

ایک ہفتے کے دوران کم ازکم 20 دیہات داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے عرصہ قبل عراق بھر سے داعشی دہشت گردوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب عراق کے تمام چھوٹے بڑے شہر داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالئے گئے ہیں۔

عراقی فوج اس ملک کے سرحدی علاقوں میں چھپے داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری