زینب قتل کیس؛ رانا ثناء اللہ کا انتہائی شرمناک بیان/ واقعے کا ذمہ دار والدین کو ٹہرادیا


زینب قتل کیس؛ رانا ثناء اللہ کا انتہائی شرمناک بیان/ واقعے کا ذمہ دار والدین کو ٹہرادیا

قصور میں معصوم زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کے دل دہلا دینے والے واقعے پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے انتہائی شرمناک ردعمل سامنے آیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے قصور اور اس جیسے پیش آنے والے دوسرے واقعات کا ذمہ دار والدین کو ٹھہرا دیا

تفصیلات کے مطابق قصور میں معصوم زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کے دل دہلا دینے والے واقعے پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے انتہائی شرمناک ردعمل دیا گیا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں پر نظر رکھنی چاہیئے ان کی حفاظت کرنی چاہیئے۔ ورنہ بچے ایسے واقعات کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بچی مجرم کیساتھ خوشی خوشی گئی ہے۔  

انہوں نے زینب قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 4 افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر بنائی گئی جے آئی ٹی کے ارکان نے زینب کے اہل خانہ سے رابطہ کرلیا ہے اور قاتل کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

رانا ثناء اللہ کا پولیس کی ڈھکی چھپی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زینب کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے فائرنگ کا حکم نہیں دیا تھا یہ ان اہلکار کا غیر ذمہ دارانہ فعل تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری