محمدجواد ظریف کی روسی ہم منصب سے ملاقات، جوہری معاہدے کی پاسداری پر تاکید


محمدجواد ظریف کی روسی ہم منصب سے ملاقات، جوہری معاہدے کی پاسداری پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت جوہری معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت جوہری معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، محمد جواد ظریف نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ  خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی پاسداری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو چاہئے کہ جوہری معاہدے کی پاسداری کرے۔

انہوں نے جوہری معاہدے کے حوالے سے روسی حکومت کے تعاون بالخصوص سرگئی لاوروف کے اہم کردار کو سراہا۔

محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدہ عالمی برادری کی تاریخ میں بے مثال کامیابی ہے جبکہ عالمی جوہری ادارے نے اپنی متعدد رپورٹس میں تہران کی کارکردگی اور وعدوں پر عمل کرنے کی تصدیق کی ہے.

انہوں ںے مزید کہا کہ بدقسمتی سے جوہری معاہدے کے ایک رکن ملک نے نہ صرف اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا بلکہ اس حوالے سے منفی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ظریف نے اپنے روس کے دوروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چار سال پہلے وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد ان کا یہ 21واں روس کا دورہ ہے جو دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔

انہوں نے خطے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور انتہاپسندی کی روک تھام کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے تعاون کو اہم قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے شام کے سیاسی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور شام سمیت خطے کے تمام سیاسی مسائل کے حل کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری