یمن پرسعودی جارحیت جاری، مزید 10 نہتے مسلمان شہید


یمن پرسعودی جارحیت جاری، مزید 10 نہتے مسلمان شہید

یمن کے شمال میں سعودی عرب کے اتحادی جنگی طیاروں نے ایک بازار پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی یمن میں سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں  نے ایک بازار پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 10 نہتے یمنی مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب یمنی فوج اور انصاراللہ کی جانب سے جوابی حملوں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے اور یمنی اسنائپرز شوٹرز نے سرحدی علاقہ نجران میں واقع الشبکہ علاقہ میں سعودی عرب کے کم سے کم 2 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی یمنی فورسز نے صوبہ تعز کے علاقہ موزع میں مفرور صدر منصور ہادی سے وابستہ 4 ایجنٹوں کو ہلاک کردیا تھا۔

خیال رہے کہ یمن پر سعودی اتحادی افواج کی جارحیت سے ہزاروں بے گناہ یمنی شہید یا زخمی ہوچکے ہیں اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے تباہ ہونے کی وجہ سے پورے ملک میں قحط کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن کے مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے اور اس ملک پر اپنا تسلط جاری رکھنے کے لئے نہتے عوام کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری