بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو بہتر جانئے


بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو بہتر جانئے

بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں ملک کی تاریخ کے سب سے کم صرف پانچ سو چوالیس ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عبدالقدوس بزنجو کا تعلق بلوچستان کے پسماندہ ترین اور شورش زدہ ضلع آواران سے ہے، قدوس بزنجو 1974 میں پیدا ہوئے۔

میر عبد القدوس بزنجو نے ابتدائی تعلیم آواران سے حاصل کی جبکہ جامعہ بلوچستان سے انگریزی میں ماسٹرز کیا اور پھر زمانہ طالب علمی ہی میں باقاعدہ سیاست کا آغاز کیا۔

دو ہزار دو میں پہلی بار عبد القدوس بزنجو پی پی 41 آواران سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور 2002 سے 2007 تک وزیر لائیو اسٹاک کے رہے۔

دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں ضلع آواران کے حلقے پی بی 41 سے ایک بار پھر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، عام انتخابات میں کالعدم تنظیموں کی دھمکیوں کے باعث انہیں صرف 544 ووٹ پڑے جو ملکی تاریخ میں کسی بھی صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب امیدوار کے لیے کم ترین ووٹ تھے۔

قدوس بزنجو نے 2013 سے 2015 تک بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے فرائض انجام دئیے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان چار ماہ کے قلیل عرصے کے لئے منتخب کئے گئے ہیں، جس پر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ان کا بطور وزیراعلیٰ انتخاب اعزاز کی بات ہے، صوبے کے مسائل چار ماہ میں حل نہیں ہوسکتے مگر ان کو کم کرنے کی کوشش کریں گے اور اتفاق رائے سے جمہوری عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری