امریکی فوج کے حملے میں 19 افغان پولیس اہلکار جاں بحق


امریکی فوج کے حملے میں 19 افغان پولیس اہلکار جاں بحق

 مشرقی افغانستان میں امریکی فوج نے افغان پولیس پر حملہ کرکے 19 اہلکاروں کو ہلاک کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے افغان ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں امریکی فوج نے افغان پولیس پر حملہ کرکے 19 اہلکاروں کو ہلاک کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ ننگرہار میں امریکی فوج اور افغان سیکیورٹٰ فورسز کے درمیان چھڑپ میں کم ازکم 19 افغان اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں ایک امریکی فوجی زخمی ہوا ہے۔

امریکی فوج کے ترجمان نے جھڑپوں کے بارے میں کسی قسم کی کوئی وضاحت نہیں کی تاہم افغان ذرائع کا کہنا ہے غیر ملکی افواج کی افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔

صوبہ ننگرہا کے صوبائی کونسل کے رہنما «عبیدالله شینواری» نے وائس آف امرکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ امریکی فوج داعش کے خلاف کارروائی میں مصرف تھی، جس دوران افغان پولیس کے ایک اہلکار نے فائرنگ کرکے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ امریکی فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد افغان پولیس اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان «ذبیح‌الله مجاهد» کا کہنا ہے کہ افغان اور امریکی سکیورٹی فورسز پر حملہ طالبان جنگجوؤں نے کای ہے جس میں کم ازکم 16 امریکی اور افغان اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری