بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری ٹاکرے کی دعوت، آزماکر دیکھ لے، شک دور ہو جائے گا، خواجہ آصف


بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری ٹاکرے کی دعوت، آزماکر دیکھ لے، شک دور ہو جائے گا، خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور جوہری تصادم کو دعوت دینے کے مترادف ہے،اگربھارت کی یہی خواہش ہے توہمارے عزم کوآزمالے، بھارتی جنرل کا شک انشاءاللہ دور کردیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کی جوہری طاقت کے خلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی جنرل کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ، جو کہ ان کے منصب کے شایان شان نہیں ہے۔بھارتی آرمی چیف کابیان جوہری جنگ کودعوت دینے کے مترادف ہے۔ اگر ان کی یہی خواہش ہے تو ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے اور انشاءاللہ بھارتی جنرل کا شک دور کردیں گے۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق دوسری جانب بھارتی جنرل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کادھمکی آمیزبیان غیرذمہ دارانہ ہے۔ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور ہم اپنے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ جنرل کا بیان بھارت کی پرتشدد سوچ کا عکاس ہے اور اسی متضاد ذہنیت نے پورے بھارت کو جکڑ لیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوتنے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت ایک فریب ہے، اگر ہمیں واقعی پاکستانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور ہمیں یہ ٹاسک دیا گیا تو ہمیں یہ نہیں کہیں گے کہ چونکہ پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اس لیے ہم سرحد پار نہیں کر سکتے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری